• news

فیصل آباد: پولیس مقابلہ میں 3 ڈاکو ہلاک، راہگیر خاتون بھی ماری گئی

فیصل آباد (نمائندہ خصوصی) تھانہ پیپلز کالونی کے علاقے سلیمی چوک میں راہگیروں کو لوٹنے والے تین ڈاکو پولیس پولیس مقابلے میں ہلاک ہو گئے جبکہ ڈاکوئوں کی فائرنگ سے ایک راہگیر خاتون زخمی بھی ہو گئی جو بعدازاں ہسپتال میں دم توڑ گئی۔ پولیس کے مطابق تینوں ہلاک ہونیوالے ڈاکوئوں کی تاحال شناخت نہیں ہو سکی۔ بتایا جاتا ہے سلیمی چوک پیپلز کالونی میں نامعلوم ڈاکو شہریوں کو لوٹنے میں مصروف تھے۔ اطلاع پرپولیس موقع پر پہنچ گئی جس پر ڈاکوئوں نے اندھا دھند فائرنگ شروع کر دی۔ پولیس کی جوابی فائرنگ سے تین ڈاکو موقع پر مارے گئے جبکہ اسی دوران ایک راہگیر خاتون ڈاکوئوں کی فائرنگ کی زد میں آکر زخمی ہو گئی جو بعدازاں ہسپتال میں دم توڑ گئی۔ پولیس نے بتایا کہ ڈاکوئوں نے پہلے سلیمی چوک پر ایک گارمنٹس کی دکان میں لوٹ مار کی جس کے بعد وہ دکان کے باہر راہگیروں کو لوٹ رہے تھے۔ فائرنگ سے علاقے میں شدید خوف و ہراس پھیل گیا۔

ای پیپر-دی نیشن