• news

بلوچستان میں بلدیاتی الیکشن کیلئے بیلٹ پیپرز کی چھپائی فوج کی نگرانی کے بغیر شروع

کوئٹہ (اے این این) بلوچستان میں بلدیاتی انتخابات کیلئے بیلٹ پیپرز کی چھپائی کا عمل فوج کی نگرانی کے بغیر شروع کردیا گیا۔ نجی ٹی وی کے مطابق بلوچستان کے 15 اضلاع کیلئے بیلٹ پیپرز کی چھپائی مکمل کر لی گئی۔ بلدیاتی انتخابات کیلئے سبز اور سفید رنگ کے بیلٹ پیپرز چھاپے جا رہے ہیں۔ الیکشن کمشن نے بیلٹ پیپرز کی چھپائی کو حساس معاملہ قرار دیتے ہوئے 21 نومبر کو پرنٹنگ کارپوریشن سمیت پرنٹنگ کے دیگر سرکاری اداروں پر فوج تعینات کرنے کا حکم دیا تھا۔

ای پیپر-دی نیشن