لاہور ہائیکورٹ کا بگرام ائربیس سے رہا قیدیوں کی اہلخانہ سے ملاقات کرانیکا حکم
لاہور (وقائع نگار خصوصی) لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس خالد محمود خان نے بگرام ائر بیس سے رہا ہونے والے چھ قیدیوںکی اہل خانہ سے ملاقات کرانے کا حکم دے دیا۔ دوران سماعت ڈائریکٹر لیگل وزارت داخلہ عدالت کے روبرو پیش ہوئے اور عدالت کو بتایاکہ بگرام ائربیس سے رہا ہونے والے قیدیوں کو فاٹا حکام کے حوالے کر دیا گیا ہے۔ فاضل عدالت نے قرار دیا کہ کراچی جانے والا جہاز لاہور بھی آ سکتا تھا۔ فاضل عدالت نے بگرام جیل سے رہائی پانے والے قیدیوں کو ان کے اہلخانہ سے ملاقات کرانے کا حکم دیتے ہوئے کیس کی مزید سماعت 5 دسمبر تک ملتوی کر دی ہے۔