نئے آرمی چیف کی تقرری کیلئے حکومت میں فیصلہ سازی کا فقدان ہے : میجر جنرل (ر) اطہر عباس
اسلام آباد (ثناء نیوز) سابق ڈی جی آئی ایس پی آ ر میجر جنرل (ر) اطہر عباس نے کہا ہے کہ اب تک نئے آرمی چیف کی تقرری نہ کرنا ظاہر کرتا ہے کہ حکومت میں فیصلہ سازی کا فقدان ہے۔ ملک حالت جنگ میں ہے اور حکومت ابھی تک فوجی قیادت کا فیصلہ نہیں کر سکی جس سے مختلف ابہام اور قیاس آرا ئیوں جنم لے رہے ہیں۔ حکومت کو چاہئے سب سے پہلے اس جانب توجہ دے۔