سپریم کورٹ: لاپتہ تاسف علی کی بازیابی کے حوالے سے مقدمہ کی سماعت ایک ہفتے کیلئے ملتوی
اسلام آباد (اے پی پی) سپریم کورٹ نے لاپتہ ہونے والے آزادکشمیرسے تعلق رکھنے والے نوجوان تاسف علی کی بازیابی کے حوالے سے مقدمہ کی سماعت ایک ہفتے کیلئے ملتوی کردی ہے۔ منگل کو جسٹس ناصرالملک کی سربراہی میں جسٹس گلزار احمد اور جسٹس اقبال حمیدالرحمن پرمشتمل تین رکنی بنچ نے کیس کی سماعت کی۔