فروٹ اور سبزی فروش ریٹ لسٹیں نمایاں جگہوں پر آویزاں کریں: حاجی محمد عباس
رائے ونڈ (نامہ نگار) ایڈمنسٹریٹر مارکیٹ کمیٹی حاجی محمد عباس ملک نے سبزی اور فروٹ بیچنے والے دکانداروں کو مطلع کیا کہ وہ حکومت کے مقررکردہ نرخوں پر اشیاء کی فروخت کو یقینی بنائیں اور ریٹ لسٹیں نمایاں جگہوں پر آویزاں کریں۔ شکایت کی صورت میں قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔ معیاری اشیائے خورودونوش مقررہ نرخوں پر فراہم کرنے کا عزم رکھتے ہیں۔ بلیک مارکیٹنگ اور ذخیرہ اندوزوں کے خلاف بلاامتیاز کارروائی کو یقینی بنانے کیلئے اقدامات کئے جا رہے ہیں۔