• news

نواسۂ رسولؐ کی سیرت پر عمل وقت کا تقاضا ہے: پروفیسر اعجاز فاروقی

لاہور (خصوصی نامہ نگار) نواسۂ رسولؐ کی سیرت پر عمل وقت کا تقاضا ہے، حضرت امام حسینؓ نے قربانی دے کر گلشن اسلام کی آبیاری کا عظیم اور بے مثال فریضہ انجام دیا۔ ان خیالات  کا اظہار پروفیسر حکیم محمد اعجاز فاروقی نے امام عالی مقام کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔انہوں نے کہا کہ حضرت امام عالی مقامؓ نے کربلا کی زمین پر تسلیم و رضا، صبر و استقامت کی جو عظیم داستان رقم کی اس کی نظیر دنیا کی تاریخ پیش کرنے سے قاصر رہے گی۔ پروفیسر اعجاز فاروقی نے مزید کہا کہ امام عالمی مقامی کی عظیم الشان قربانی سے ہمیں یہ درس ملتا ہے کہ فاسق فاجر اور لعین شخص کو اپنا رہبر و راہنما اور حاکم تسلیم نہ کریں۔  انہوں نے کہا کہ غلط لوگوں کے انتخاب نے ہمیں دین و دنیا کہیں کا نہیں چھوڑا اور آج ہم پوری دنیا میں ذلیل و رسوا ہو رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اپنی غلطیوں اور کوتاہیوں سے تائب ہو کر رسم شبیری پر عمل پیرا ہو جائیں۔

ای پیپر-دی نیشن