• news

دہشت گردی، انتہا پسندی کا اسلام سے دور کا بھی تعلق نہیں: طاہر القادری

لاہور (پ ر)  عوامی تحریک کے قائد ڈاکٹر محمد طاہر القادری نے کہا کہ اسلام امن و محبت  اور سلامتی کا مذہب ہے۔ اس کا تنگ نظری، انتہا پسندی اور دہشت گردی سے دور کا بھی تعلق نہیں۔ امت مسلمہ کی غالب ترین  اکثریت انسانیت کے احترام اور امن و محبت کی ا قدار پر عمل پیرا ہے۔ مسلمان دنیا کے جس خطے  میں بھی آباد ہیں وہ اپنے کردار سے پرامن معاشرے کے قیام میں مثبت کردار ادا کریں۔ بدقسمتی سے جرائم پیشہ افراد کے مذموم عمل کو اسلام اور مسلمانوں کے ساتھ جوڑنے کی کوشش کی جاتی ہے جو افسوسناک ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے ایکسل سنٹر لندن میں دی گلوبل پیس اینڈ یونٹی  فیسٹیول میں شریک ہزاروں شرکا ء سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔  فیسٹیول میں دنیا بھر سے مذہبی سکالرز  اور صحافیوں نے شرکت کی۔

ای پیپر-دی نیشن