مشرف کی جنرل راحیل شریف، راشد محمود اور جسٹس تصدق جیلانی کو مبارکباد
اسلام آباد(آئی این پی) آل پاکستان مسلم لیگ کے سربراہ اور سابق صدر پرویز مشرف نے جنرل راحیل شریف کو آرمی چیف اور جنرل راشد محمود کو چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی مقرر ہونے پر مبارکباد دی ہے۔ سماجی رابطوں کی ویب سائٹ فیس بک پر اپنے پیغام میں انہوں نے کہا ہے کہ وہ جنرل راحیل شریف کو چیف آف آرمی سٹاف اور جنرل راشد محمود کو چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی مقرر ہونے پر مبارکباد پیش کرتے ہیں۔ توقع ہے وہ ملکی دفاع اور پاک فوج کو پیشہ وارانہ امور میں مزید آگے لے جانے کیلئے کوئی کسر اٹھا نہیں رکھیں گے۔ مشرف نے نئے نامزد چیف جسٹس تصدق جیلانی کو بھی مبارکباد دی ہے۔