• news

’’بلوچستان کے بلدیاتی انتخابات‘‘ اڑھائی ہزار امیدوار بلامقابلہ کامیاب

کوئٹہ (نوائے وقت رپورٹ) صوبائی الیکشن کمشنر سید سلطان بایزید نے کہا ہے کہ بلوچستان کے بلدیاتی انتخابات کے سلسلے میں اڑھائی ہزار امیدوار بلامقابلہ کامیاب ہوئے۔ انہوں نے بتایا ضلع کونسل کے بلدیاتی انتخابات میں 143امیدوار بلامقابلہ کامیاب ہو چکے ہیں۔ یونین کونسلوں کیلئے انتخابات میں حصہ لینے والوں میں سے 2ہزار 118امیدوار بلامقابلہ منتخب قرار پائے۔ میونسپل کمیٹیوں کیلئے 248امیدوار بلا مقابلہ منتخب قرار پائے۔

ای پیپر-دی نیشن