قیام امن کیلئے نئے پاکستانی آرمی چیف کے ساتھ ملکر کام کرنا چاہتے ہیں: امریکہ
واشنگٹن (نمائندہ خصوصی) امریکہ سکیورٹی مسائل پر پاکستان کے نئے آرمی چیف کے ساتھ کام کرنے کا خواہاں۔ پاکستان کے نئے آرمی چیف راحیل شریف کی تعیناتی کے بعد امریکی سٹیٹ ڈیپارٹمنٹ کی ترجمان جین پاسکی نے پریس کانفرنس کے دوران صحافیوں کو بتایا کہ امریکہ پاکستان کے نئے آرمی چیف کیساتھ ملکر سکیورٹی کے مسائل حل کرنے کا خواہاں ہے۔ انہوں نے کہا کہ امریکہ نے جنرل کیانی کے ساتھ بھی قیام امن کیلئے کام کیا اب جبکہ وہ ریٹائرڈ ہوگئے ہیں اور انکی جگہ راحیل شریف آرمی چیف بن گئے ہیں تو نئے آرمی چیف کے ساتھ مل کر کام کریگا۔