ناقص امپائرنگ ‘ انور علی اور عمر اکمل امپائر کے متنازعہ فیصلوں کی بھینٹ چڑھ گئے
پورٹ الزبتھ (آئی این پی) جنوبی افریقہ کیخلاف دوسرے ایک روز ہ میچ میںانور علی اور عمر اکمل امپائر کے متنازعہ فیصلوں کی بھینٹ چڑھ گئے۔ ڈیل سٹین کے جارحانہ رویہ کی وجہ سے امپائر کی ایک نہ چلی ۔ انور علی رنز لینے لگے تو وکٹ کیپر کی جانب سے پھینکی گئی ایک تھرو آ کر ان کی کمر پر لگی جس پر امپائر نے اپیل پر فیلڈ ڈسٹرب کرنے کی پاداش میں آئوٹ قرار دیدیا‘ ڈیل سٹین کی گیند جو وائیڈ تھی عمر اکمل نے کھیلنے کی کوشش کی لیکن وہ کامیاب نہ ہو سکے اور گیند ان کے بلے کو چھوئے بغیر گزر گئی لیکن امپائر نے آئوٹ قرار دیدیا۔