• news

ایشین سپورٹس جرنلسٹس یونین کی کانگریس کا لاہور میں آغاز

لاہور (سپورٹس رپورٹر)ایشیئن سپورٹس جرنلسٹس یونین کی کانگرس کا لاہور میں آغاز ہوگیا۔ کانگرس میں 20 ایشیائی ممالک کے مندوبین حصہ لے رہے ہیں۔ کانگرس کی صدارت یونین کے صدرکویت کے فیصل الکنعائی نے کی جبکہ پاکستان اولمپک ایسوسی ایشن کے صدر عارف حسن نے کانگرس کے افتتاحی سیشن میں بطور مہمان خصوصی شرکت کی۔ افتتاحی سیشن میں صوبہ خیبر پی کے کے گورنر انجینئر شوکت اللہ‘صوبائی وزیر تعلیم ‘کھیل و امور نوجواناں رانا مشہود احمد خان ‘صدر پی اواے عارف حسن‘ایرانی نمائندے احمدی سیدعبد الحمید‘سعودی عرب کے منصور الخویری‘جنوبی کوریا کے کیونگ ہوکن ‘مکائو کے نم سیانگ ودیگر نے شرکت کی۔

ای پیپر-دی نیشن