• news

ساوتھ افریقہ کےخلاف پہلی بار سیریز جیتنا عظیم کارنامہ ہے

پاکستان نے سیریز کے دوسرے ون ڈے میچ میں ڈرامائی طور پر ایک رنز سے جنوبی افریقہ کو ہرا کر پہلی مرتبہ سیریز جیت لی جو عظیم کارنامہ ہے۔ پاکستان کی خوش قسمتی ہے کہ ٹاس تو جنوبی افریقہ نے جیتا مگر پہلے بیٹنگ پاکستان کو دی۔ حیران کن طور پر محمد حفیظ 15ویں مرتبہ ڈیل سٹین سے آوٹ ہوا ہے یہ بھی ایک ورلڈ ریکارڈ ہے۔ میچ کے آخری دو اوور پاکستان کی جیت میں مبارک ثابت ہوئے۔ ہاشم آملہ اور ڈویلیئرز خوب اننگز کھیل گئے۔ جنید خان کے آخری اوور میں جنوبی افریقہ کو 9 رنز چاہئے تھے، پاکستان تقریباً ہارا ہوا میچ جیت گیا۔ احمد شہزاد نے کیا خوب اننگز کھیلی اور کیا کہنے صہیب مقصود اور عمر اکمل کی خوبصورت اننگز کا جو جیت کی بنیاد تھیں۔ پہلے میچ کے ہیرو انور علی کمزور کرکٹر لگے ہیں البتہ بلاول بھٹی مکمل کرکٹر ہیں۔ اب چونکہ پاکستان سیریز جیت گیا ہے اب وقت ہے آخری میچ میں نئے لڑکوں کو چانس دیا جائے خاص کر ناصر جمشید کی جگہ عمر امین، محمد حفیظ کی جگہ اسد شفیق اور باقی بچے کھلاڑیوں کو کھلایا جائے۔ واٹمور پر بہت تنقید ہو چکی مگر حقیقت میں پاکستان کی اچھی اور فائٹنگ ٹیم بنانے میں واٹمور کا بہت کریڈٹ ہے۔ مجموعی طور سے سیریز جیتنے اور عمدہ پرفارمنس پر پاکستانی ٹیم مبارکباد کی مستحق ہے۔

ای پیپر-دی نیشن