• news

پاکستانی گلوکاروں نے صلاحیتوں سے نام کمایا: حمیرا چنا

لاہور(کلچرل رپورٹر)پاکستان کی نامور گلوکارہ حمیرا چنا نے کہا ہے کہ ہمارے گلوکاروں نے اپنی صلاحیتوں کی وجہ سے پوری دنیا میں نام کمایا ہے‘میں دنیا میں جہاں کہیں جاتی ہوں تو ثقافتی سفیرکی حیثیت سے اپنی ذمے دارایاں احسن طریقے سے نبھانے کی کوشش کرتی ہوں۔ موسیقی انسان کے ذہن پر گہرا اثر کرتی ہے اگر سر سچے ہوں تو دل گائیکی کی جانب خود متوجہ ہونے لگتا ہے۔ہماری عوام اپنے سنگرز پر بڑا اعتماد رکھتے ہیں یہ ہی وجہ ہے کہ دنیا بھرمیں ہمارے گلوکاروں نے دھوم مچائی ہوئی ہے پڑوسی ملک کی زیادہ تر فلموں میں ہمارے سنگرز نے اپنے آواز میں گانے ریکارڈ کروائے ہیں جنہیں دنیا بھر میں پذیرائی حاصل ہورہی ہے اور بھارتی فلموں میں گائیکی کی بناء  پر مزید چار چاند لگ گئے۔

ای پیپر-دی نیشن