چمن جیل سے 56 افغان قیدی رہا، پاک افغان بارڈر پر افغان حکام کے حوالے کر دیا
چمن(ثناء نیوز)چمن جیل سے 56 افغان قیدیوں کو رہاکرکے پاک افغان بارڈر پر افغان حکام کے حوالے کر دیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز یہاں چمن جیل سے فارن ایکٹ میں قید 56 افغان باشندے سزا پوری ہونے کے بعد رہا ہو کر پولیس نے چمن پاک افغان بارڈر پر افغان حکام کے حوالے کر دئیے گئے۔