• news

مصر: اخوان المسلمون کی 14 خواتین کو 11 ‘ چھ مرد کارکنوں کو 15 برس قید

قاہرہ (اے ایف پی+آن لائن)مصر میں اخوان المسلمون کے کارکنوں اور حمایتیوں کیخلاف عبوری فوجی حکومت کی انتقامی کارروائیاں جاری ہیں۔ ایک عدالتی اہلکار نے بتایا مظاہرین پر حملہ اور گڑبڑ پھیلانے کے الزام میں اخوان المسلمون کی  14 خواتین کارکنان  اور6 مردوں کو سزا سنا دی ۔ خواتین کو 11 برس قید اور مرد کارکنوں کو 15 برس کیلئے جیل بھیجنے کی سزا سنا دی گئی۔ ادھر معزول صدر مرسی کے حامیوں کے حکومت کے خلاف مظاہرے جاری ہیں۔ جبکہ مصر کے نئے دستور کا مسودہ تیار کرنے والے پینل نے قاہرہ میں پارلیمان کی عمارت کے باہر مظاہرین کی گرفتاریوں پر اپنا کام بند کردیا ہے۔دستور ساز پینل کی ایک سینیر رکن حدالصدا نے فرانسیسی خبر رساں ادارے کو بتایا ہے کہ انھوں نے اور نو دیگر ارکان نے مظاہرین کی گرفتاریوں کے بعد اپنا کام معطل کردیا ہے۔

ای پیپر-دی نیشن