• news

پشاور: پی ٹی آئی کے دھرنے کیخلاف دھرنا

پشاور (نوائے وقت رپورٹ)  پشاور  میں  پی ٹی آئی  کے دھرنے کے خلاف  ٹرانسپورٹر  نے دھرنا  دیدیا۔ نجی ٹی وی  کے مطابق  ٹرانسپورٹرز  نے گاڑیاں کھڑی کر دیں اور مطالبہ  کیا ہمارا  کروڑوں  روپے کا نقصان ہو رہا ہے دھرنا  بند کیا جائے،  آل پاکستان  ٹرالرز  اینڈ  ٹرک ایسوسی ایشن  نے  احتجاج کیا،  مظاہرین نے رنگ روڈ پر پی ٹی آئی  کے دھرنے کے خلاف دھرنا دیا اور کہا ہماری گاڑیوں کو روک کر  سیل توڑی جاتی  اور ڈرائیورز  کو زدوکوب کیا جاتا ہے۔ دھرنے  کی وجہ سے  تین  ہزار گاڑیاں پاکستان کی بجائے  ایران کے راستے  افغانستان جائیں گی جس سے ہزاروں  افراد کا روزگار چھن جائے گا۔

ای پیپر-دی نیشن