• news

طیارہ کیس: برطانوی عدالت نے دونوں پاکستانیوں کو احمق قرار دیکر بری کر دیا

لندن (آن لائن) ایک برطانوی عدالت نے پی آئی اے کی ایک پرواز کو زبردستی مقررہ مقام سے پیچھے لینڈ کرنے پر مجبور کرنے کے الزام میں گرفتار دو پاکستانیوں کو دہشتگرد کی بجائے احمق قرار دیتے ہوئے بری کردیا ہے، 42 سالہ محمد صفدر اور ان کے 30 سالہ دوست طیب سبحانی کو مئی میں اس وقت گرفتار کیا گیا تھا جب لاہور سے آنے والی پرواز کو مانچسٹر پہنچنے سے قبل اس کا رخ موڑ کر سٹین سٹڈ ائرپورٹ پر  اتار لیا، ملزمان پر الزام لگایا گیا تھا کہ انہوں نے طیارے کو بم سے اڑانے اور عملے کو ہلاک کرنے کی دھمکی دی تھی، لیکن جج نے اپنے فیصلے میں کہا کہ ان کے خلاف لگائے گئے الزامات میں کوئی تسلسل نہیں، جج چارلس گریٹوک نے کہا کہ ان حالات میں کوئی بھی سزا نہیں سنا سکتا، جج نے کہا کہ ان لوگوں نے احمقوں جیسا اقدام کیا اور ان کی دھمکی سنجیدہ نہیں تھی، جہاز کے پائلٹ کیپٹن ندیم صوفی نے عدالت کو بتایا کہ انہوں نے جہاز واپس موڑنے کیلئے رابطہ کیا تھا اور ائیر ٹریفک کنٹرول کو بتایا تھا کہ یہ لوگ مذاق کر رہے تھے۔

ای پیپر-دی نیشن