شوکت عزیز کو گلوبل اسلامک فنانس لیڈرشپ ایوارڈ دیا گیا
دبئی(ثناء نیوز) سابق وزیراعظم شوکت عزیز کو گلوبل اسلامک فنانس لیڈرشپ ایوارڈ 2013ء دیا گیا ہے۔ انہیں یہ ایوارڈ دبئی میں گلوبل اسلامک فنانس ایوارڈ کی تقریب میں دیا گیا۔ اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے شوکت عزیز نے کہاکہ مسلم دنیا میں افرادی قوت، مالیاتی سہولتوں، قدرتی ذرائع سمیت بے شمار اثاثے ہیں۔ جنہیں گڈ گورننس، اصلاحات اور مو ثر پالیسیوں کی مدد سے بڑھایا جا سکتا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ اسلامک بینکنگ تیزی سے ترقی کررہی ہے اور عنقریب اس کے اثاثے دو کھرب ڈالرز تک پہنچ جائیں گے۔