• news

خیبر پی کے میں اغوا اور بھتہ خوری سے تنگ ڈاکٹروں کو اسلحہ دینے کا فیصلہ، سٹیتھو سکوپ کے ساتھ بندوق بھی رکھ سکیں گے

پشاور (ثناء نیوز) خیبر پی کے حکومت نے اغوا اور بھتہ خوری سے تنگ ڈاکٹروں کو اسلحہ دینے کا فیصلہ کر لیا، پشاور میں ڈاکٹر اب سٹیتھو سکوپ کے ساتھ بندوق اور اسلحہ بھی لے کر پھریں گے۔  نجی ٹی وی کے مطابق خیبر پی کے حکومت نے سکیورٹی مسائل کے باعث انہیں اسلحہ لائسنس جاری کرنے کا فیصلہ کیا ہے، مسیحاؤں نے ہتھیار رکھنے کی اجازت مانگی تھی۔ صوبائی وزیر صحت شوکت یوسف زئی کا کہنا ہے کہ ڈاکٹروں کو کونسا اسلحہ رکھنے کی اجازت ہو گی، اس کا فیصلہ پولیس حکام کریں گے۔ سی سی پی او اعجازخان کے مطابق اسلحہ لائسنس ملنے سے بیشتر ڈاکٹر خوش تو ہیں لیکن بعض ناراضی کا اظہار بھی کر رہے ہیں۔

ای پیپر-دی نیشن