ڈالر 110.10 روپے کا ہو گیا
لاہور (کامرس رپورٹر) مقامی بیرونی کرنسیوں کی اوپن مارکیٹ میں گذشتہ روز روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر کی قیمت میں مزید 40 پیسے اضافہ ہو گیا اور ڈالر کی قیمت 109.70 روپے سے بڑھ کر 110.10 روپے ہو گئی۔اسی طرح ملک کے زرمبادلہ کے ذخائر میں مزید کمی واقع ہوئی جس سے زرمبادلہ کا حجم 8 ارب 86 کروڑ 52 لاکھ ڈالر سے کم ہو کر 8 ارب 79 کروڑ 60 لاکھ ڈالر تک پہنچ گیا ہے۔ مزید برآں سٹیٹ بنک نے کمرشل بنکوں میں ڈالر کی عدم فراہمی کا نوٹس لے لیا۔ سٹیٹ بنک نے کمرشل بنکوں کو ہدایت کی ہے کہ بنک اپنے کھاتے داروں کو ڈالر کی فراہمی یقینی بنائیں۔ بنک ڈالر کی کمی بیرون ملک اکاؤنٹس سے بھی پوری کر سکتے ہیں۔