• news
  • image

بلوجستان میں آگ لگی ہے‘ پرچم جلتا دکھا کر اس پر تیل ڈالا گیا : جسٹس افتخار

بلوجستان میں آگ لگی ہے‘ پرچم جلتا دکھا کر اس پر تیل ڈالا گیا : جسٹس افتخار

کراچی (نوائے وقت رپورٹ) سپریم کورٹ رجسٹری میں زیارت ریذیڈنسی کیس کی سماعت ہوئی۔ چیف جسٹس نے نجی ٹی وی چینل پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ بلوچستان میں آگ لگی ہوئی ہے، ملک کا جھنڈا جلتے ہوئے دکھانا کہاں کا انصاف ہے۔ مسئلے پر پانی ڈالنا چاہئے تھا، آپ نے مٹی کا تیل ڈال دیا۔ سپریم کورٹ کے اظہار وجوہ کے نوٹس پر حکم امتناعی کیوں لیا۔ سپریم کورٹ کے حکم پر اسلام آباد ہائی کورٹ کیسے حکم امتناعی دے سکتی ہے۔ سپریم کورٹ کے نوٹس پر حکم امتناعی توہین عدالت ہو سکتی ہے۔ اللہ کے بعد قائداعظم کی مہربانی ہے کہ ہم آزاد ملک میں ہیں۔

epaper

ای پیپر-دی نیشن