راولپنڈی واقعہ حادثہ نہیں سوچی سمجھی سازش تھی سمیع الحق نے سی پی او کی رپورٹ مسترد کر دی
راولپنڈی واقعہ حادثہ نہیں سوچی سمجھی سازش تھی سمیع الحق نے سی پی او کی رپورٹ مسترد کر دی
اسلام آباد (این این آئی) جمعیت علمائے اسلام کے سربراہ مولانا سمیع الحق نے سی پی او راولپنڈی کی جانب سے سانحہ راولپنڈی کی رپورٹ کو مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ واقعہ حادثہ نہیں سوچی سمجھی سازش تھی رپورٹ میں مجرموں کو تحفظ دینے کی کوشش کی گئی ہے۔ ایک بیان میں جے یو آئی کے سربراہ سمیع الحق رپورٹ کو مسترد کرتے ہوئے کہا گیا کہ سانحہ راولپنڈی کا کیس عدالت میں ہے اور سی پی او کو ایسا بیان نہیں دینا چاہئے تھا یہ توہین عدالت ہے۔ اگر کیس کی غیر جانبدار تفتیش نہ ہوئی تو جے یو آئی شدید احتجاج کرے گی۔
رپورٹ مسترد کر دی