• news
  • image

لاہور: پنجاب ٹیچرز یونین نے مطالبات کے حق میں ریلی، فیصل چوک میں دھرنا، نعرے بازی

لاہور: پنجاب ٹیچرز یونین نے مطالبات کے حق میں ریلی، فیصل چوک میں دھرنا، نعرے بازی

لاہور (سٹاف رپورٹر) پندرہ دن میں اساتذہ کے مطالبات تسلیم نہ ہوئے تو امتحانی ڈیوٹیوں، الیکشن ڈیوٹی کا بائیکاٹ اور تعلیمی اداروں کی تالہ بندی کا فیصلہ کرینگے۔ پنجاب ٹیچرز یونین کی کال پر پنجاب کے مرد و خواتین اساتذہ کی بڑی تعداد نے ڈسٹرکٹ ایجوکیشن اتھارٹی کے خلاف اور دیگر مطالبات کے حق میں ناصر باغ سے اسمبلی ہال تک ریلی نکالی اور کئی گھنٹے تک اسمبلی ہاﺅس کے سامنے فیصل چوک میں دھرنا دیا، زبردست نعرے بازی کی۔ ریلی سے خطاب کرتے ہوئے ملک امام دین، ظفر اقبال، عبدالقیوم راہی، ارشاد باری، منیر احمد صدیقی، شوکت سلطان، زرینہ بیگم، رانا تصور، قمر نیازی، صفدر کاہلوں، شاہد مبارک، ادریس قمر، ملک محمد خان اعوان، شیخ محمد خالد، احسان دانش، عبدالطارق نیازی، جعفر عزیز، شفقت نعیم، سردار زادہ سلطان محمد، راﺅ اسلام، یسین وڑائچ، یعقوب بزدار، ملک سعید، اقبال بریار، میاں ارشد، امتیاز احمد، فقیر حسین، منیر انجم، افضل کیانی، سجاد اختر اعوان، رانا انوار، جام صادق، امتیاز احمد عباسی، رانا لیاقت علی، چوہدری محمد سرفراز، رانا محمد ارشد، محمد ظفر سندھو، رانا طارق، ریاض احمد ظہیر نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ حکومت کی بے حسی کی وجہ سے آج اساتذہ کو سڑکوں پر آنا پڑا۔ ڈسٹرکٹ ایجوکیشن اتھارٹی نظام تعلیم کو تباہی تک پہنچا دے گی۔ اساتذہ سے غیر تدریسی ڈیوٹیوں کی وجہ سے تعلیمی نقصان ہو رہا ہے۔ غیر معیاری امتحانی نظام کے نتائج پر اساتذہ کو سزائیں دینا ظالمانہ اقدام ہے۔ رخصت اتفاقیہ پر پابندی بنیادی انسانی حقوق کی خلاف ورزی ہے۔ مقررین نے مزید کہا حکومت ہوش کے ناخن لے اور اساتذہ کے نمائندگان سے مل کر تعلیمی پالیسیاں بنائی جائیں۔ انگلش میڈیم، کنسالیڈیشن اور مانیٹرنگ کا خاتمہ کیا جائے۔ ریلی کے اختتام پر خصوصی دعا کرائی گئی۔ننکانہ صاحب سے نمائندہ نوائے وقت کے مطابق ضلع بھر کے اساتذہ نے سکولوں میں ہڑتال کی اور خصوصی بسوں کے ذریعے لاہور احتجاج میں شریک ہوئے اور ناصر باغ لاہور پہنچے جہاں انہوں نے احتجاجی ریلی میں شرکت کی۔
 
پنجاب ٹیچرز یونین

epaper

ای پیپر-دی نیشن