حکومت، اپوزیشن کا 18ویں ترمیم میں خامیاں دور کرنے کےلئے کمیٹی قائم کرنے پر اتفاق
حکومت، اپوزیشن کا 18ویں ترمیم میں خامیاں دور کرنے کےلئے کمیٹی قائم کرنے پر اتفاق
اسلام آباد (آن لائن + نوائے وقت رپورٹ) قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف خورشید شاہ نے کہا ہے کہ حکومت اور اپوزیشن نے اٹھارہویں آئینی ترمیم کی خامیاں دور کرنے کیلئے پارلیمانی کمیٹی قائم کرنے پر اتفاق کر لیا ہے۔ چیف الیکشن کمشنر کی تعیناتی جلد کی جائے گی اور بلدیاتی انتخابات مستقل چیف الیکشن کمشنر ہی کروائے گا‘ وفاقی سرکاری ملازمتوں میں نئے صوبوں کا کوٹہ مزید بیس فیصد بڑھانے کی حمایت کرتے ہیں۔ پارلیمنٹ ہاﺅس میں گفتگو کرتے ہوئے خورشید شاہ نے کہا اٹھارہویں ترمیم میں خلاءاور خامیوں کو دور کرنے کیلئے کمیٹی بنائی جائے گی۔ جو اٹھارہویں آئینی ترمیم کا جائزہ لے گی۔ دریں اثنا اپوزیشن لیڈر خورشید شاہ نے وزیراعظم نواز شریف سے ایک خط میں مطالبہ کیا ہے کہ نئے سکھر بیراھ کی تعمیر کی جائے سکھر بیراج کی مدت 60 سال تھی لیکن اب 82 سال کی مدت ہو چکی ہے۔ وفاقی حکومت نئے بیراج کی تعمیر کے لئے صوبائی حکومت کی معاونت کرے۔ ان کا کہنا تھا کہ بیراج آئندہ سال پانی کو برداشت کرنے کی سکت نہیں رکھتا۔
اتفاق / خورشید شاہ