• news

اندھیرا اجالا سیریل سے شہرت پانے والے معروف اداکار عابد بٹ کا انتقال‘ لاہور میں سپردخاک کر دیا گیا‘شہباز شریف کا اظہار تعزیت

اندھیرا اجالا سیریل سے شہرت پانے والے معروف اداکار عابد بٹ کا انتقال‘ لاہور میں سپردخاک کر دیا گیا‘شہباز شریف کا اظہار تعزیت

لاہور (آئی این پی) اندھیرا اجالا ڈرامہ سیریل سے شہرت پانے والے معروف اداکار عابد بٹ کو لاہور میں سپردخاک کر دیا گیا۔ عابد بٹ گزشتہ روز حرکت قلب بند ہوجانے سے انتقال کر گئے تھے۔ اداکاروں اور شوبز کی دنیا کے مختلف افراد سمیت مداحوں نے اظہار تعزیت کیا۔ جمعرات کو انتقال کر جانے والے معروف اداکار عابد بٹ کو بعد نماز مغرب جامعہ اشرفیہ میں نماز جنازہ کی ادائیگی کے بعد لاہور میں سپرد خاک کر دیا گیا۔ عابد بٹ گزشتہ روز حرکت قلب بند ہو جانے سے انتقال کر گئے تھے۔ معروف اداکار عابد بٹ نے اندھیرا اجالا سیریل سے شہرت پائی ،وہ کافی عرصہ سے عارضہ قلب میں مبتلا تھے۔ عابد بٹ نے اداکاری کے شعبے میں زبردست کامیابیوں کے بعد اداکاری چھوڑ کر تبلیغی جماعت سے وابستگی اختیار کر لی تھی۔ عابد بٹ کے انتقال پر شوبز سے تعلق رکھنے والے افراد، ان کے مداحوں سمیت دیگر شعبہ حیات سے تعلق رکھنے والے افراد نے تعزیت کا اظہار کیا۔علاوہ ازیں شہباز شریف نے اداکار عابد بٹ کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے اور کہا ہے کہ عابد بٹ ایک ورسٹائل اداکار تھے جن کی فنی خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔

عابد بٹ

ای پیپر-دی نیشن