• news
  • image

بھارت میں انتخابات کے بعد پاکستان کے ساتھ تعلقات بہتر ہو جائینگے: سرتاج عزیز

بھارت میں انتخابات کے بعد پاکستان کے ساتھ تعلقات بہتر ہو جائینگے: سرتاج عزیز

اسلام آباد (آن لائن) وزیراعظم کے مشیر قومی سلامتی و خارجہ امور سرتاج عزیز نے کہا ہے بھارت میں انتخابات کے بعد پاکستان کے ساتھ تعلقاب بہتر ہو جائیںگے، مغرب مسلمانوں کو فرقہ بندی کے نام پرتقسیم کرنا چاہتا ہے لیکن مسلم امہ کو اس کا ادراک کرنا چاہئے، ڈرون حملوں کے معاملے پر اقوام متحدہ نے پاکستان کے مو¿قف کی حمایت کی ہے۔ عراق اور امریکہ کے درمیان تعلقات کی بہتری خطے کی مجموعی صورتحال پر مثبت اثرات مرتب کریگی، پاکستان ہمسایہ ممالک کے ساتھ اچھے تعلقات کی پالیسی پر عمل پیرا ہے۔ منگل کے روز سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق کی جانب سے پاکستان کے دورے پرآئے ہوئے چینی پارلیمانی وفدکے اعزازمیں دیئے گئے عشایئے کے بعد صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے سرتاج عزیزکاکہنا تھا بھارت میں عام انتخابات کے بعد پاکستان کے ساتھ تعلقات میں بہتری آجائے گی۔ بھارت کی جانب سے کنٹرول لائن پر دیوارکی تعمیر اہم معاملہ نہیں ہے، اس سے مسئلہ کشمیرکی اہمیت پرکوئی فرق نہیں پڑتا۔ پاکستان مسلم ممالک سمیت دیگر ممالک کے اندرونی معاملات میں عدم مداخلت کی پالیسی پرعمل پیرا ہے۔ان کاکہنا تھاکہ ایران اور امریکہ کے درمیان تعلقات کی بہتری خطے کی مجموعی صورتحال پرمثبت اثرات مرتب کریگی۔
سرتاج عزیز

epaper

ای پیپر-دی نیشن