جلد بڑے جہاز کراچی بندرگاہ پر لنگر انداز ہو سکیں گے:کامران مائیکل
نیویارک(ثناء نیوز+ این این آئی)وفاقی وزیر کامران مائیکل نے کہا ہے کہ بین الاقوامی پانیوں میں سکیورٹی کا مسلہ ہم سب کے لیے باعث تشویش ہے اور اس کو فوری طور پر حل کرنے کے لیے تمام اقدامات اٹھانے چاہییں۔ وفاقی وزیر نے تنبیہ کرتے ہوے کہا کہ بین الاقوامی اور خطے کی سمندری تجارت کی بڑھوتری صرف اعلی سیکیورٹی انتظامات سے ممکن ہے۔ بین الاقوامی سمندری تنظیم کے جنرل اسمبلی کے سالانہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کراچی بندر گاہ کو مزید گہرا کرنے کے لیے کام شروع ہو چکا ہے اور جلد 400میٹر لمبا مدر شپ لنگر انداز ہو سکے گا ۔ بڑے جہازوں کے لئے سہولت ہو جائیگی۔