سعودیہ میں کرپشن پر سابق میئر کو 8 ،بلڈر 5 اورمعاون کو 4 برس قید
جدہ(نوائے وقت رپورٹ) سعودی عرب کی عدالت نے جدہ کے سابق میئر کو غیر قانونی منصوبے کی اجازت دینے اور رشوت لینے کے الزام میں آٹھ سال قید اور دس لاکھ ریال جرمانے کی سزا سنا دی۔ عرب میڈیا کے مطابق مقامی بلڈر اورمعاون کو بھی 5 اور 4 سال کی قید اور دس لاکھ ریال جرمانے کی سزا سنائی گئی ہے۔