• news

آئی سی ٹی سروسز کی فراہمی کیلئے پی ٹی سی ایل کا ڈی ایچ اے کراچی سے معاہدہ

اسلام آباد (پ ر) پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن کمپنی لمیٹڈ (پی ٹی سی ایل) نے ڈی ایچ اے سی ٹی کراچی کے ساتھ انفارمیشن کمیونیکیشن ٹیکنالوجی کی فراہمی کے معاہدہ پر دستخط کئے ہیں۔ یہ معاہدہ ڈیفنس ہائوسنگ اتھارٹی کے مرکزی دفتر میں ایک پُروقار تقریب میں ہوا۔ تقریب میں پی ٹی سی ایل کے صدر و سی ای او ولید ارشید اور ایڈمنسٹریٹر ڈی ایچ اے بریگیڈیئر محمد عبداللہ نے بھی شرکت کی۔ اس موقع  پر پی ٹی سی ایل کے صدر اور سی ای او ولید ارشید نے کہا کہ ’’ڈیفنس ہائوسنگ اتھارٹی کے ساتھ تعاون اور شراکت داری پر ہمیں خوشی ہے۔ اس سٹرٹیجک پارٹنرشپ  کے ذریعے ہم پاکستان میں پہلے سمارٹ سٹی کی ٹیلی مواصلاتی ضروریات پوری کر سکیں گے۔‘‘

ای پیپر-دی نیشن