• news

یو فون نے لاہور میں خون عطیہ کرنے کی مہم منعقد کی

لاہور  (پ ر) اتصالات گروپ کی کمپنی یو فون کے لاہور میں واقع دفتر میں یو فون کے رضاکاروں کے گروپ اور ہلال احمر پاکستان کے تعاون سے  خون عطیہ کرنے کی ایک مہم کا انعقاد کیا گیا۔ یو فون کغے رضاکاروں کا گروپ امپلائز کا ایک سماجی طور پر  ذمہ دار گروپ ہے جو معاشرے کو مدد فراہم کرنے کی سرگرمیوں میں ر ضا کارانہ طورپر شریک ہوتا ہے۔ خون عطیہ کرنے کی اس مہم کا انعقاد بروز جمعہ 22 نومبر2013 کو کیا گیا۔ تمام امپلائز نے بڑھ چڑھ کر اس کارخیر میں  شرکت کی۔خون کا عطیہ دینے میں زیر تربیت امپلائز سے  لے کر ٹیم لیڈڈرز تک  سب ہی شامل تھے۔ 

ای پیپر-دی نیشن