عالمی منڈی : خام تیل کی قیمتوں میں ملا جلا رجحان
نیویارک (آئی این پی) عالمی منڈی میں کاروباری ہفتے کے چوتھے روز خام تیل کی قیمتوں میں ملا جلا رجحان دیکھا گیا ۔جمعرات کونیویارک مرکنٹائل ایکسچینج میں کنٹریکٹ کے تحت لائٹ سویٹ خام تیل کے جنوری کیلئے سودے ایک ڈالر 38 سینٹ کمی کے بعد92.30ڈالر فی بیرل اور برینٹ نارتھ سی آئل کے جنوری کیلئے سودے 43 سینٹ اضافے کے ساتھ 111.31 ڈالر فی بیرل میں طے ہوئے۔