• news

پنجاب میں 142سستے بازار قائم کردیئے گئے: بلال یاسین

لاہور(نیوزرپورٹر)صوبائی وزیر خوراک بلال یاسین نے کہا ہے کہ عوام کو مقررہ نرخوں پر اشیائے ضروریہ کی فراہمی کے لئے صوبہ کے 36اضلاع میں 142سستے بازار قائم کردیئے گئے ہیں جو کل سے کام کرنا شروع کردیں گے-لاہور میں 8سستے بازار لگائیں جائیں گے اورضرورت پڑنے پر ان کی تعداد مرحلہ وار بڑھایاجائے گا۔ انہوں نے یہ بات  یہاں اشیائے ضروریہ کی حکومت کے مقررہ نرخوں پر فراہمی بارے تشکیل دی گئی کیبنٹ کمیٹی کے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہی۔ صوبائی وزیر نے کہا کہ صوبہ کے بیشتر اضلاع میں سستے بازار جمعہ، ہفتہ اور اتوار کو لگائیں جائیں گے اور حکومت کے مقررہ نرخوں پر اشیائے ضروریہ کی فراہمی کو یقینی بنایا جائے گا۔ وزیرخوراک بلال یاسین نے کہا کہ عوام کو سستے بازاروں میں آٹے کی ایکس مل ریٹ پر فراہمی ہمہ وقت جاری رہے گی اور مقرر ہ سے زائد قیمت  وصول کرنے والی فلور ملوں کے خلاف بلاامتیاز کارروائی کرتے ہوئے ان کا کوٹہ منسوخ کردیا جائے گا۔

ای پیپر-دی نیشن