• news

ایل ایل بی کا امتحانی سنٹر تبدیل

لاہور ( سٹاف رپورٹر) پنجاب یونیورسٹی شعبہ امتحانات  کے  نوٹیفیکیشن کے مطابق ایل ایل بی پارٹ ون، ٹو اور تھرڈ ضمنی امتحانات کے امیدواروں کے لئے بنایا گیا لاہور (ٹو) (بوائز)گورنمنٹ پائلٹ سیکنڈری سکول فار بوائز وحدت روڈ کو 30 نومبر  سے  بند کیا جا رہا ہے۔ امیدوار اب لاہور(ٹو)(بوائز) (ہال ایل) پنجاب یونیورسٹی امتحانی مراکز قائداعظم کیمپس وحدت روڈ میں کل  30 سے  آخری پیپر تک تحریر ی امتحانات دیں گے۔

ای پیپر-دی نیشن