غریبوں کو خوشیوں میں شامل کرنا قومی فریضہ ہے: بیگم گورنر
لاہور (لیڈی رپورٹر) بیگم گورنر پنجاب پروین سرور نے کہا کہ خدمت انسانیت سے بڑھ کر کوئی کام نہیں اور معاشرے کے غریب اور نادار افراد کو زندگی کی خوشیوں میں شامل کرنا ہمارا دینی اور قومی فریضہ ہے۔انہوں نے ان خیالات کااظہار گزشتہ روز انجمن حمایت اسلام کے ادارے دارالشفقت برائے خواتین کے دورے کے دوران کیا۔ انہو ں نے کہا کہ معاشرے وہی زندگی اور کامیابی کی علامت ہوتے ہیں جو اپنے مستحق ، کمزور اور خصوصی بچوں کی فلاح و بہبودکو اولین ترجیح دیتے ہیں۔ انہوں نے اس موقع پر وہاں پر رہائش پذیر مستحق اور نادار خواتین و بچوں میں تحائف اور کھانے پینے کی اشیاء کے علاوہ 5 سلائی مشینیں بھی تقسیم کیں۔