لاہور کالج ویمن یونیورسٹی میں امریکہ سے آئے فنکاروں کے فن کا مظاہرہ
لاہور ( لیڈی رپورٹر) لاہور کالج ویمن یونیورسٹی میںامریکہ سے امن مشن پر آئے فنکاروں نے فن کا مظاہرہ کیا۔کیلی فورنیا سے تعلق رکھنے والے طاہر فریدی اور آمنہ چشتی نے صوفی ازم اور صوفیانہ کلام پر پرفارمنس سے سماں باندھ دیا۔انہوں نے مشرقی اور مغربی موسیقی کے امتزاج سے ترتیب دی گئی قوالیاں پیش کیں۔تقریب کا اہتمام امریکی قونصلیٹ نے فیکلٹی ڈویلپمنٹ ڈیپارٹمنٹ لاہور کالج فار ویمن یونیورسٹی کے تعاون سے کیا۔