• news

ساس بہو میں ٹھن گئی، ایشوریہ گھر چھوڑ کر چلی گئی

ممبئی(این این آئی) عام زندگی کی طرح فلموں اور ڈراموں میں ساس بہو کی جنگ پر آج کل بے تحاشہ ڈرامے بن رہے ہیں تاہم کچھ ایسا ہی نظارہ بچن گھرانے میں بھی دیکھنے کو مل رہا ہے جہاں پر ایشوریا رائے اپنی ساس جیا بچن کی روک ٹوک سے اتنی تنگ آگئی کہ گھر تک چھوڑ دیا۔بھارتی میڈیا کے مطابق اداکارہ کا شکوہ ہے کہ جیا بچن غیر ضروری طور پر ان کی نجی اور پروفیشنل لائف میں مداخلت کررہی ہیں۔ اسی بات پر بھنا کر ایشوریہ اپنے شوہر ابھیشک بچن اور بچی کو لے کر بچن فیملی کے گھر سے چلی گئیں۔

ای پیپر-دی نیشن