• news

کراچی میں زہریلا حلوہ کھانے سے خاتون اور 2 بچے جاں بحق

کراچی (کرائم رپورٹر) لانڈھی میں زہریلا حلوہ کھانے سے خاتون اور 2بچے جاں بحق ہو گئے۔ ریسکیو ذرائع کے مطابق کراچی کے علاقے لانڈھی میں زہریلا حلوہ کھانے سے خاتون اور 2بچے جاں بحق ہوگئے ہیں۔ واقعے کی اطلاع ملنے پر پولیس بھی موقع پر پہنچ گئی۔ نعشوں کو جناح ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے جہاں یہ بات جاننے کی کوشش کی جا رہی ہے کہ ان افراد کی ہلاکت کیسی زہریلی چیز کھانے سے ہوئی ہے۔ پولیس نے بھی تفتیش کا آغاز کر دیا ہے۔

ای پیپر-دی نیشن