• news

مانانوالہ: عطائی نے غلط آپریشن کرکے 8 سالہ بچے کو مردانہ صفات سے محروم کر دیا

مانانوالہ (نامہ نگار) عطائی نے غلط آپریشن کر کے 8 سالہ بچے کو مردانہ صفات سے محروم کردیا۔ وزیراعلیٰ پنجاب کے حکم پر ڈی ایچ او شیخوپورہ نے عطائی کا میڈیکل سٹور سیل کر دیا۔ بتایا گیا ہے محلہ قادر آباد کا رہائشی برکت قریشی اپنے بیٹے افضل کے ختنے کا آپریشن کروانے کیلئے مقامی میڈیکل سٹور کے مالک عطائی محمد اسلم کے پاس لے گیا۔ جس نے غلط آپریشن کر کے بچے کا نازک عضو کاٹ دیا جسے تشویشناک حالت میں لاہور کے ایک ہسپتال میں داخل کروا دیا گیا۔ متاثرہ بچے کے والد برکت قریشی نے مذکورہ عطائی کیخلاف کارروائی کیلئے وزیراعلیٰ پنجاب کو درخواست دی جن کے حکم پرڈپٹی ڈی ایچ او محمد رمضان اور ڈرگ انسپکٹر نے کارروائی کرتے ہوئے محمد اسلم کا میڈیکل سٹور سیل کردیا۔

ای پیپر-دی نیشن