سانحہ راولپنڈی: عدالتی کمشن نے پبلک نوٹس جاری کردیا، عوام سے شواہد جمع کرانے کی اپیل
راولپنڈی (نوائے وقت رپورٹ) عدالتی کمشن کی طرف سے سانحہ راولپنڈی پر پبلک نوٹس جاری کر دیا گیا جس میں اپیل کی گئی ہے اگر کسی کے پاس شواہد ہیں تو کمشن سے رجوع کرے۔ شواہد جمع کرانے کیلئے افراد کی رجسٹریشن 2 سے 6 دسمبر تک ہو گی۔