• news

پاکستان علماء کونسل کے زیراہتمام آئمہ مساجد اور خطباء کیلئے تین روزہ سیمینار کا آغاز

لاہور (پ ر) پاکستان علماء کونسل کے زیراہتمام آئمہ مساجد و خطباء اور مبلغ کی دینی ذمہ داریوں کے عنوان پر تین روزہ سیمینار کا آغازآج صبح دس بجے سے نماز مغرب تک جامع مسجد نہر والی جلو موڑ لاہور میں ہوگا۔ سیمینار کی تین نشستیں ہونگی جس سے علامہ حافظ طاہر محمود اشرفی‘ پیر سیف اللہ خالد نقشبندی‘ مولانا عبدالرئوف  فاروقی‘ پروفیسر ظفر اللہ شفیق اور پروفیسر ڈاکٹر سرفراز اعوان سمیت دیگر علماء کرام اور نامور مذہبی شخصیات خطاب کریں گی۔

ای پیپر-دی نیشن