• news

مہنگائی اور بیروزگاری سے تنگ عوام تحریک انصاف میں شامل ہو رہے ہیں: جاوید ہاشمی

رائے ونڈ (نامہ نگار) تحریک انصاف کے مرکزی رہنماسید مخدوم جاوید  ہاشمی نے کہا کہ مہنگائی اور بے روزگاری سے تنگ غریب عوام تحریک انصاف کے پلیٹ فارم پر جمع ہوکر جلد سراپا احتجاج ہوں گے، وہ گزشتہ شب یونین کونسل شام کی بھٹیاں میں سابق لیگی رہنمائوں ایم این اے وزیر علی بھٹی ،محمد رفیق بھٹی ،لیاقت جھیڈو اورسابقہ ناظم ریٹائرڈ میجر اعجاز محمود بھٹی کے اپنے سینکڑوں ساتھیوں سمیت تحریک انصاف میں شمولیت اختیار کرنے کے موقع پرمنعقدہ جلسہ سے خطاب کے دوران کررہے تھے۔ اس موقع پر انہوں نے شام کی بھٹیاں یوسی 265 میں میجر(ر) اعجازمحمود کو اپنا امیدوارنامزد کیااور حلقہ کی دیگر یونین کونسلوں کے امیدواروں کے پینلز کا اعلان کرتے ہوئے ان کی  دستاربندی بھی کی، اس موقع پر صوبائی صدر اعجاز چودھری ،عبدالعلیم خاں ،فضہ ملک ،خالد محمود گجر ،ملک ظہیر عباس کھوکھر،جمشید اقبال چیمہ ،ملک محمد اشرف بارا اورسردار کامل عمر نے خطاب کے دوران کہاکہ  حکمرانوں کے  پاس غریبوں کو دینے کیلئے کچھ نہیں۔

ای پیپر-دی نیشن