بلاول الزام تراشی سے پہلے حقائق جان لیں: پرویز رشید
اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ) وزیر اطلاعات پرویز رشید نے بلاول بھٹو زرداری کی تقریر پر ردعمل میں کہا ہے کہ بلاول دوسروں پر الزام تراشی سے پہلے حقائق جان لیں، اداروں کو فوجی تحویل میں رکھنے سے بہت نقصان ہوا، ہم نے تو ابھی کوئی نجکاری نہیں کی جب نجکاری کریں گے تو جواب دہ ہوں گے۔