• news

فیصل بنک ٹی ٹونٹی ڈیپارٹمنٹل ٹورنامنٹ ۔۔ کے آر ایل، سوئی گیس، زرعی ترقیاتی بنک نے اپنے میچز جیت لئے

لاہور (سپورٹس ڈیسک) پاکستان کرکٹ بورڈ کے زیراہتمام فیصل بنک ٹی ٹونٹی ڈیپارٹمنٹل ٹورنامنٹ میں کے آر ایل، سوئی گیس، زرعی ترقیاتی بنک نے میچز جیت لئے۔ خان ریسرچ لیبارٹریز نے 6 وکٹوں کے نقصان پر 127 رنز بنائے۔ سعید انور جونیئر نے 36 رنز بنائے۔ عطائاللہ اور عثمان قادر نے دو دو وکٹیں حاصل کیں۔ نیشنل بنک آف پاکستان کی ٹیم 5 وکٹوں پر 125 رنز بنا سکی۔ یاسر عرفات، راحت علی، یاسر علی نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔ سوئی گیس نے واپڈا کو 8 وکٹوں سے شکست دی، واپڈا کی ٹیم پہلے کھیلتے ہوئے صرف 64 رنز پر ڈھیر ہو گئی، 9 کھلاڑی ڈبل فگر میں بھی داخل نہ ہو سکے۔ایاز تصور نے 19 رنز بنائے، عمران خالد نے 3 وکٹیں حاصل کں۔ سوئی گیس نے ہدف 2 وکٹوں پر پورا کر لیا۔ محمد رضوان نے 25 رنز بنائے۔ زرعی ترقیاتی بنک نے پورٹ قاسم اتھارٹی کو 8 وکٹوں سے ہرا دیا۔ پورٹ قاسم اتھارٹی نے 8 وکٹوں پر 114 رنز بنائے۔ محمد وقاص 27 اور محمد طلحہ 40 رنز بنا کر نمایاں رہے۔ جنید ضیاء نے 2 وکٹیں حاصل کیں۔ زرعی ترقیاتی بنک نے ہدف 2 وکٹوں پر پورا کر لیا۔ یاسر حمید نے 34 اور حارث سہیل نے 28 رنز کی اننگز کھیلی۔ اعظم حسین نے 2 وکٹیں حاصل کیں۔ 

ای پیپر-دی نیشن