عوام کو بنیادی سہولیات کی فراہمی مسلم لیگ (ن) کی اولین ترجیح ہے: شرافت لیاقت علی
کاہنہ (نامہ نگار) مسلم لیگ (ن) پی پی 153کے سینئر نائب صدر شرافت لیاقت بھٹی امیدوار برائے چیئرمین یوسی 220 نے کہا ہے کہ عوام کو بنیادی سہولیات فراہم کرنا ہماری اولین ترجیحات میں شامل ہے۔ مثبت کردار ادا کرکے علاقہ میں جہالت‘ غربت‘ پسماندگی اور دیگر مسائل کو حل کیا جائے گا۔ علاقہ کی خوشحالی اور عوام کی فلاح کیلئے کام کریں گے۔