امن کا قیام اور جمہوریت کا استحکام نئے آرمی چیف کے لئے بڑے چیلنجز ہیں:خرم روحیل اصغر
لاہور (پ ر) مسلم لیگی رہنماو چیئر مین پیپلز ویلفیئر ایسوسی ایشن لاہورخرم روحیل اصغرنے جنرل راحیل شریف کو نیا آرمی چیف بننے پر مبارکبار دیتے ہوئے امید ظاہر کی ہے کہ نئے آرمی چیف کی قیادت میں فوج مزید مضبوط ہوگی وزیر اعظم پاکستان محمد نواز شریف کا جنرل راحیل شریف کو دنیا کی بہترین فوج کا کمانڈر بنانا ایک احسن فیصلہ ہے ۔