• news

چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ کی طرف سے جسٹس افتخار کی الوداعی تقریب‘ نامزد چیف جسٹس کو استقبالیہ‘ محفل میلاد کا بھی اہتمام

لاہور (این این آئی) چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ جسٹس عمر عطا بندیال کی طرف سے چیف جسٹس آف پاکستان  جسٹس افتخار محمد چودھری کے اعزاز میں الوداعی تقریب جبکہ نامزد چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس تصدق جیلانی کے اعزاز میں استقبالیہ دیا گیا۔ جی او آر میں منعقدہ تقریب میں محفل میلاد کا بھی اہتمام کیا گیا جس میں نامور نعت خواں شریک ہوئے۔ تقریب میں چیف جسٹس آزادکشمیر‘ چیف جسٹس وفاقی شرعی عدالت سمیت اعلیٰ عدلیہ کے معزز جج صاحبان نے شرکت کی۔ اس موقع پر سکیورٹی کے غیرمعمولی انتظامات کئے گئے تھے۔

ای پیپر-دی نیشن