• news

آرٹیکل 6 پرویز مشرف نے قانونی دفاع کیلئے وکلاء کا 7رکنی پینل تشکیل دیدیا

اسلام آباد (نمائندہ نوائے وقت) سابق صدر پرویز مشرف نے اپنے خلاف آرٹیکل 6 کے تحت مقدمہ کی سماعت میں اپنے قانونی دفاع کیلئے 7رکنی وکلاء پینل تشکیل دیدیا۔ وکلاء پینل ایڈووکیٹ شریف الدین پیر زادہ کی سربراہی میں قائم کیا گیا ہے جبکہ دیگر وکلاء میں ابراہیم ستی، خالد رانجھا، انور منصور خان، الیاس صدیقی، رانا اعجاز اور احمد رضا قصوری شامل ہیں جو مشرف کی حمایت میں قانونی و آئینی دلائل دیں جبکہ ذرائع کے مطابق بیرسٹر سیف کوکیس میں کوآرڈینیٹر مقرر کیا گیا ہے۔ واضح رہے کیس کی سماعت وفاقی شرعی عدالت کی بلڈنگ میں جسٹس فیصل عرب کی سربراہی میں قائم تین رکنی بنچ کریگا۔

ای پیپر-دی نیشن