• news

نیشنل پولیس فائونڈیشن کی اراضی کی خرید و فروخت پر پابندی‘ 45 سابق آئی جیز طلب

راولپنڈی (آئی این پی) گزشتہ روز  قومی احتساب بیورو (نیب) نے نیشنل پولیس فائونڈیشن کی زمینوں کی خرید و فروخت پر پابندی عائد کرتے ہوئے غیرقانونی طور پر پلاٹ لینے والے 45 سابق آئی جیز کو طلب کرلیا۔  نجی ٹی وی کے مطابق نیب راولپنڈی کی جانب سے نیشنل پولیس فائونڈیشن کی زمینوں کی غیرقانونی خریدو فروخت پر پابندی عائد کردی۔  غیرقانونی طور پر پلاٹ خریدنے والے 45 سابق آئی جیز‘ 13 ڈی آئی جیز اور 3 ایس پیز کو بھی طلب کرلیا ہے۔

ای پیپر-دی نیشن